دہشتگردی کی نذر ہونیوالے آٹھ سالہ ابھیشک کا (آج )تیسری جماعت کا نتیجہ آنا تھا

اتوار 15 مارچ 2015 15:40

لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ یوحنا آباد میں آٹھ سالہ بچہ ابھیشک بھی دہشتگردی کی نذر ہو گیا ،غم سے نڈھال والدہ پر غشی کے دورے پڑتے رہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ آٹھ سالہ ابھیشک اپنے والدین کے ہمراہ دعائیہ تقریب میں شرکت کیلئے چرچ گیا تھا جہاں اس نے تیسری جماعت کے سوموار کے روز آنے والے نتیجے کے لئے دعا کرنا تھی لیکن وہ اس سے قبل ہی دہشتگردی کی نذر ہو گیا ۔ بچے کی ہلاکت کی اطلاع پر ماں شدت غم سے نڈھال ہو گئی اورا س پر بار بار غشی کے دورے پڑتے رہے ۔