لندن سے اسلام آباد آنے والی خاتون کو آف لوڈ کر کے لندن پولیس نے حراست میں لے لیا

اتوار 15 مارچ 2015 13:51

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) لندن سے اسلام آباد آنے والی خاتون کو آف لوڈ کرنے کے بعد لندن پولیس نے حراست میں لے لیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اتوار کے روز لندن سے قومی ایئرلائن کی پرواز PK 786 کے ذریعے اسلام آباد آنے والی خاتون کر پرواز سے چند منٹ قبل جہاز سے آف لوڈ کر کے لندن پولیس نے حراست میں لے لیا ہے تاہم خاتون کو گرفتار کرنے کی وجہ لندن پولیس نے ابھی تک پی آئی اے انتظامیہ کو نہیں بتائی ، پی آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پرواز کی بھی غیر معمول طریقے سے تلاشی لی گئی تھی مگر کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا تھا اور اب دوسری بار لندن پولیس نے غیر معمولی طریقے سے جہاز کی تلاشی کی اور سائرہ نامی خاتون مسافر کو جہاز سے آف لوڈ کر دیا اور اسے حراست میں لے لیا لیکن لندن پولیس کی جانب سے پی آئی اے انتظامیہ کو کوئی وجہ نہیں بتائی گئی تھی ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ PK 786 مسافر کی گرفتاری کے باعث تاخیر کا شکار ہے اور متعلقہ وقت سے کافی لیٹ پہنچے گی ۔

متعلقہ عنوان :