پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاعری کا عالمی دن21مارچ کو منایا جائے گا

اتوار 15 مارچ 2015 13:37

اسلا م آ با د(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں شاعری کا عالمی دن21مارچ کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد شاعری کی ترقی و ترویج ،شاعری پڑھنے ،لکھنے ،پڑھانے ،شاعری چھاپنے ا ور شاعروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

(جاری ہے)

شاعری کے عالمی دن کے موقع پر جہانیاں سمیت ملک بھر میں سماجی تنظیموں اور ادبی حلقوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مقررین درس و تدریس میں شاعری کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔شاعری علمی ہنر کی ترتیب کا نام ہے جس میں جمالیاتی ذوق کے مطابق الفاظ و زبان کا استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :