پاکستان سمیت دنیا بھر میں چڑیوں کی حفاظت کا عالمی دن20مارچ کو منایا جائے گا

اتوار 15 مارچ 2015 13:37

اسلا م آ با د(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں چڑیوں کی حفاظت کا عالمی دن20مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں گھروں کی خوبصورتی کا باعث بننے والی چڑیوں کی تیزی سے معدوم ہوتی نسل کو بچانے کیلئے عوامی شعور اجاگر کرنا ہے۔دنیا بھر میں چڑیوں کا عالمی دن پہلی مرتبہ 20مارچ 2010ء کو منایا گیا جس کا مقصد تیزی سے ختم ہوتی ہوئی چڑیوں کی نسل کو بچانے کیلئے غور و خوض کرنا ہے۔

(جاری ہے)

چڑیا ایک خوبصورت پرندہ ہے پاکستان بھر کے دیہاتی علاقوں میں علی الصبح چڑیوں کی چہچہاہٹ ایک عجیب سماں پیدا کرتی ہے جبکہ کچے گھروں میں گھونسلوں میں چڑیا اور اس کے بچے خوبصورتی کا باعث بنتی ہیں۔بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی،فصلوں پر زہریلی ادویات کے چھڑکاؤاور کچے گھروں کی جگہ پکے مکانات کی تعمیر سے چڑیوں کے گھونسلے بھی ختم ہو گئے جبکہ ادویات کے چھڑکاؤ اور شہری علاقوں میں موبائل فون ٹاورز سے نکلنے والی مہلک شعاعوں سے بھی چڑیوں کی نسل تیزی سے ختم ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :