مسلم لیگ ( ن ) اور ان کے نمائندوں کی روزانہ کی مراعات ختم کر کے غریبوں کے 100 گھر چل سکتے ہیں،رپورٹ

اتوار 15 مارچ 2015 13:04

مسلم لیگ ( ن ) اور ان کے نمائندوں کی روزانہ کی مراعات ختم کر کے غریبوں ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) اور ان کے نمائندوں کی روزانہ کی مراعات ختم کر کے غریبوں کے 100 گھر چل سکتے ہیں پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیوں میں 100 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

371 غریب غرباء کے گھروں میں اب مکھن اور دیسی گھی سے کھانے پکیں گے اس کے ساتھ ساتھ ارکان کو مفت سفری سہولیات سالانہ پی آئی اے کے 20 بزنس کلاس اور 3 لاکھ روپے کے واؤچرز کے مساوی نقد رقم بھی دی جائے گی جبکہ دوسری جانب سرکاری ملازمین گریڈ 1 تا 14 کے ملازمین کی تنخوہواں میں 10 سے 15فیصد اضافہ کرنے کے لئے حکومت کئی کئی بار سوچتی ہے مگر اپنے ارکان کی مراعات کے لئے ذرا برابر تاخیر نہیں کی ۔