چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی مزار قائد پر حاضری ،فاتحہ خوانی اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی

اتوار 15 مارچ 2015 13:04

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے کے بعد مزار قائد پر حاضری ،فاتحہ خوانی کی اور مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے چیئرمین سینٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اس کے علاوہ قائد اعظم کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اس موقع پر پی پی پی کے رہنما سعید غنی اور وقار مہدی اور دیگر پی پی پی کے کارکن بھی میاں رضا ربانی کے ہمراہ موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :