برینڈن ٹیلراب انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں نظرنہیں آئیں گے

اتوار 15 مارچ 2015 12:28

برینڈن ٹیلراب انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں نظرنہیں آئیں گے

آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15مارچ ۔2015ء) زمبابوے کے قائم مقام کپتان برینڈن ٹیلراب انٹرنیشنل کرکٹ میں ایکشن میں نظرنہیں آئیں گے۔ ٹیلرنے ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف ایک سواڑتیس رنزبناکراپنے آخری میچ کو یادگار بنایا۔زمبابوے کے ٹیسٹ کپتان برینڈن ٹیلر نے بطورکول پاک پلیئرانگلش کاونٹی ناٹنگھم شائرسے تین سالہ معاہدہ کیاہے۔ جس کے تحت وہ مقامی پلیئر کی حیثیت سے کاونٹی کرکٹ کھیلیں گے۔

اورآئندہ زمبابوے کی نمائندگی نہیں کرسکیں گے۔آکلینڈ میں بھارت اورزمبابوے میچ ٹیلرکے کیریئرکا آخری بین الاقوامی میچ ہے۔جسے انہوں نے مسلسل دوسری سنچری سے یادگاربنایا۔ٹیلر نے آئرلینڈ کے خلاف میچ میں ایک سواکیس رنزاسکورکئے تھے۔اسی میچ میں انہوں نے کیریئرکے پانچ ہزاررنز مکمل کرلئے۔

(جاری ہے)

بھارت کے خلاف کیریئرکے الوداعی انٹرنیشنل میچ کو برینڈن ٹیلر نے ایک سودس بالز پرایک سواڑتیس رنز کی عمدہ اننگ سے یادگاربنایا۔

جس میں پندرہ چوکے اورپانچ چھکے شامل تھے۔ ٹیلر نیآخری انتیس بالز پرستررنز بنائے۔ برینڈن ٹیلر آٹھویں سنچری بناکرزمبابوے کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریزبنانے والے بیٹسیمین بن گئے۔انہوں نے سابق کپتان ایلسٹر کیمبل کا ریکارڈ توڑ دیا۔ ایک سوسڑسٹھ ون ڈے میچوں میں انہوں نے پانچ ہزاردوسوپچاس رنزاسکورکئے۔جس میں آٹھ سنچریز اوربتیس ففٹیز شامل ہیں۔ وہ اینڈی فلاورچھ ہزارسات سوچھیاسی اور پاکستان کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاورچھ ہزارچھ سواکہتر رنز کے بعد زمبابوے کے تیسرے کامیاب ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔

متعلقہ عنوان :