ڈسٹرکٹ خضدار میں سرجن بشیراحمد موسیانی کی جانب سے ایک اور کامیاب آپریشن

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء )بلوچستان کے ڈسٹرکٹ خضدار میں سرجن بشیراحمد موسیانی کی جانب سے ایک اور کامیاب آپریشن کا مظاہرہ۔ 75سالہ مریض کے مثانہ سے 750گرام وزنی پتھر نکال کر کامیاب آپریشن سرانجام دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں صوبے کے ماہرو مشہور و معروف سرجن بشیراحمد موسیانی نے ایک اور کامیاب آپریشن سرانجام دیدیا ۔

لاکھوریان سے تعلق رکھنے والا 75سالہ شخص محمد مرید گرگناڑی گزشتہ 25سال سے مثانہ کے عارضہ میں مبتلا تھے ۔

(جاری ہے)

ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں سرجن بشیراحمد موسیانی نے کامیاب آپریشن کے ذریعے ان کے مثانہ سے 750گرام وزنی پتھر نکال کر سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔ سرجن بشیراحمد کی جانب سے اپنی نوعیت کا یہ پہلا آپریشن نہیں تھا بلکہ اس سے قبل بھی سرجن بشیراحمد موسیانی نے متعددبار مریضوں کے کامیاب آپریشن کا فریضہ سرانجام دیکر مریضوں کی نیک دعائیں وصول کرتے رہے ہیں ۔ گزشتہ روزمریض کے آپریشن کے موقع پر سماجی شخصیت بشیراحمد حلیمی ۔ ڈاکٹرز ۔ پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی موجود تھے ۔ جنہوں نے سرجن بشیراحمد موسیانی کو کامیاب آپر یشن پر مبارک باد دی ۔