گھوٹکی، رائفل چوری کے الزام میں مبینہ جرگہ،با اثر وڈیرے نے چوری کے الزام دو نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کا حکم جاری کر دیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 23:32

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) گھوٹکی کے نواحی گاؤں وریام لغاری میں رائفل چوری کے الزام میں مبینہ جرگہ،با اثر وڈیرے نے چوری کے الزام دو نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کا حکم جاری کر دیا ،دونوں نوجوان نامعلوم مقام پر منتقل،پولیس با اثر وڈیرے کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں تفصیلات کے مطابق گھوٹکی کے نواحی گاؤں وریام لغاری میں با اثر وڈیرے انور علی کی سرپنچی میں رائفل چوری کے الزام تلے آنے والے دو نوجوانوں عبدالغنی اور محرم لغاری کے خلاف ایک جرگہ منعقد کیا گیا جس میں الزام تلے آنے والے دونوں نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے دونوں نوجوانوں کے ورثاء نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ با اثر وڈیرے انور لغاری نے اپنے ہی گھر سے رائفل چوری کا جھوٹا الزام لگا کے خود ہی جرگہ منعقد کر کے بیگناہ سزا سنائی ہے انہوں نے کہا کہ دونوں نوجوانوں کی جان کو خطرہ ہے اور وہ اس وڈیرے کی قید میں ہیں انہوں نے کہا کہ گھوٹکی پولیس بھی ہماری فریاد سننے کو تیار نہیں وڈیرہ با اثر ہونے کی وجہ سے پولیس اس کے خلاف کاروائی کرنے سے کترا رہی ہے انہوں نے کہا کہ با اثر وڈیرے انور لغاری کی جانب سے ہمیں سنگین نتائج بھگتنے کی بھی دھمکیاں دی جارہی ہیں اور جھوٹے کیسوں میں پھنسا کر جیل بھجوانے کی دھمکیاں مل رہی ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ با اثر وڈیرے کی قید سے دونوں نوجوانوں کو آزاد کرا کر با اثر وڈیرے کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے دوسری جانب دونوں نوجوانوں کے ہاتھ کاٹنے کی خبر سن کر دونوں نوجوانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :