پنجاب حکومت اور گھی مل مالکان میں مذاکرات کامیاب ہو گئے

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:58

پنجاب حکومت اور گھی مل مالکان میں مذاکرات کامیاب ہو گئے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب حکومت اور گھی مل مالکان میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ فریقین قیمتوں میں کمی کے فارمولے پر متفق ہو گئے ۔ جن ملز مالکان نے گھی کی قیمتوں میں کمی نہیں کی انہیں فوری طورپر پندرہ روپے کمی کرنا ہو گی۔ پہلے سے قیمتیں کم کرنے والی ملز کمی کی پابند نہیں ۔ایوان وزیر اعلی لاہور میں رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں حکومتی ٹیم اور گھی ملز مالکان کے درمیان مزاکرات نتیجہ خیز ثابت ہوئے ۔

طویل بات چیت کے بعد فریقین نے قیمتوں میں کمی بارے فارمولا وضع کر لیا۔ فارمولے کے مطابق جن کمپنیوں نے گذشتہ آٹھ ماہ میں قیمتیں کم نہیں کیں وہ فوری طور پر قیمتیں 15 روپے فی کلو گرام کم کرنے کی پابند ہونگی ۔ پنجاب حکومت نے کمپنیوں کو پیکنگ کے ڈبے پر اجزائے ترکیبیی چھاپنے کا پابند بھی کر دیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گھی کی کوالٹی کو ہر صورت چیک کیا جائے گا ۔

کمپنیاں یہ بتانے کی پابند ہونگی کہ وہ عوام کو کیا کھلا رہی ہیں۔ مذاکرات میں اس بات پر امر پر بھی اتفاق رائے ہوا کہ قیمتیں کم کرنے والی کمپنیاں دستاویزی ثبوت دینے کی پابند ہوں گی جن کے بارے میں حتمی فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی۔ مذاکرات میں حکومت اور گھی ملز مالکان میں طے پایا ہے کہ بہتر گھنٹے کے اندر وضع کردہ فارمولے پر عمل درآمد کرنے اور اپنی پیکنگ پر نئی قیمتیں درج کرنے کی پابند ہونگی ۔

متعلقہ عنوان :