شکارپور،کوچ اورموٹرسائیکل کے ٹکر میں موٹرسائیکل سوار ہلاک

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:38

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) شکارپور کے قریب اسٹورٹ گنج تھانے کی حدود بید کھمن خانپور انڈس ہائی وے پر لاڑکانہ سے کشمور جانے والی تیز رفتار کو چ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 42سالہ شخص مجاہد کاکیپوٹو موقعے پر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کاساتھی زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

علاقہ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ مجاہد کاکیپوٹو کی نعش کوپوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا،بعدازاں نعش ورثا کے حوالے کردی گئی۔اس ضمن میں ایس ایچ او امتیاز احمد کھاوڑ نے میڈیا کو بتایاکہ کوچ ڈرائیور کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا گیا ہے ان تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :