میرے عزیز مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھکمیاں دے رہے ہیں،وزیراعلیٰ اور آئی جی نوٹس لیں،محب بابلانی کی پریس کانفرنس

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:38

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)شکارپور کے رہائشی نوجوان کالم نگار محبت علی بابلانی نے پریس کلب شکارپور میں اپنے رشتہ داروں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ میرے عزیز اعجاز بابلانی،نصرت ،امیر اور دیگر مجھے جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھکمیاں دے رہے ہیں جبکہ کچھ ماہ پہلے انہوں نے اغوا کا ایک جھوٹا مقدمہ لکھی در تھانے پر درج کروایا تھاجو بعد میں مسمات ثنیا بابلانی نے پولیس کے معرفت عدالت میں بیان دیا تھا کہ مجھے کسی نے اغوانہیں کیا میرے بھائیوں کو کوئی غلط فہمی ہوئی ہے اور محبت بابلانی پر جھوٹا مقدمہ درج کروایا گیا ہے جس کے بعد مقدمہ جھوٹا ثابت ہوا تھا مگر میرے رشتہ دار مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ میرے رشتہ دار اثررسوخ والے افراد ہیں جس کی وجہ سے وہ مسلسل جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہون نے وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ، آئی جی پولیس غلام حیدر جمالی،ڈی آئی جی لاڑکانہ سائیں رکھیو میرانی ، ایس ایس پی شکارپور ثاقب اسماعیل میمن سمیت دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا وہ نوٹس لے کر مجھے انصاف فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔