آرمی چیف نے سندھ حکومت کو کوئی وارننگ نہیں دی،خورشید شاہ

گورنرراج لگا تو صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا،گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:38

آرمی چیف نے سندھ حکومت کو کوئی وارننگ نہیں دی،خورشید شاہ

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماسیدخورشیداحمد شاہ نے سندھ حکومت کوفوج کی وارننگ کی تردید کی ہے اور کہاہے کہ گورنرراج لگا تو صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا۔

(جاری ہے)

گھوٹکی میں میڈیا سے گفتگومیں خورشید شاہ نے کہا کہ آرمی چیف نے سندھ حکومت کو کوئی وارننگ نہیں دی۔اپوزیشن لیڈرایک پیشنگوئی بھی کرگئے،کہا کہ گورنر راج لگا تو صرف سندھ میں نہیں پورے ملک میں لگے گا،انھوں نے متحدہ کے حکومت سندھ پر الزامات کو بھی غلط قراردیا۔سینیٹ میں جوڑتوڑ پرخورشید شاہ نے کہا کہ چیئرمین کی سیٹ کیلئے پی پی اور ن لیگ میں کوئی مک مکا نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :