کراچی،پولیس نے کورنگی میں کارروائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلرکو گرفتارکرلیا،اسلحہ اور دستی بم سمیت دیگر سامان برآمد

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پولیس نے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں کارروائی کے دوران مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے ہفتہ کوکراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں چھاپہ مارا جہاں سے مبینہ ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلر کی شناخت عمران عرف آفریدی کے نام سے ہوئی ہے جو قتل اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا جب کہ ملزم نے کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا بھی اعتراف کیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دستی بم سمیت دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے جبکہ ملزم کے خلاف کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :