تھوڑی سی بارش نے کراچی میں گندگی کے ڈھیر لگا دیے

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) کراچی میں تھوڑی سی جو بارش نے شہر میں گندگی کے ڈھیر لگا دیئے ہیں جبکہ بیماریوں کا خدشہ بھی پیدا کردیا ہے، صفائی کے ذمہ دار ٹھیکیدار مشینری کے انتظار میں ہیں۔ مختلف علاقوں میں گزشتہ رات کی بارش نے کراچی میں گندگی کے ڈھیر لگادیئے ہیں۔

(جاری ہے)

ناظم آباد، لانڈھی، ملیر، اولڈ سٹی ایریا سمیت شہر کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جگہ جگہ کھڑا ہوگیاہے جس سے کیچڑ اور کچرے میں بدبو پیدا ہوگئی ہے۔

شہریوں کا کہناہیکہ کچرے میں پانی کے ملنے سے بیماریاں بھی پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔شہری انتظامیہ کے ٹھیکیدار سڑکوں پر صفائی کرتے نظر آئے تو انکا بھی رونا گانا ساتھ رہا کہ پانی نکالنے کیلئے مشینری کا انتظار کررہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہیکہ شہر میں صفائی کے دعوے دار چند گھنٹوں کی بارش سے پریشان ہوگئے ہیں تو مسلسل تیز بارش سے شہری حکومت کا کیا حال ہوگا۔

متعلقہ عنوان :