گستاخ رسول کے مرتکب کو قرار واقعی سزا دینے کی توقع رکھنا وقت اور توانائی کا ضیاع ہی ہو سکتا ہے، مولاناتنویر الحق تھانوی،
فرنگی قانون کی رو سے سزا یافتہ ممتاز قادری کی سزائے موت کو غیر مشروط طور پر منسوخ کرکے فی الفور بری بعدازاں رہا کیا جائے
ہفتہ 14 مارچ 2015 22:29
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)ممتاز عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے کہ فرنگی قانون کی رو سے سزا یافتہ ممتاز قادری کی سزائے موت کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے لازمی تقاضے اور کلمہ گو اکثریتی مسلمانوں کے متفقہ اور مسلمہ عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت کی حساسیت کے پیش نظر غیر مشروط طور پر منسوخ کرکے فی الفور بری بعدازاں رہا کیا جائے ۔
یہ بات انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی ان کا مزید کہنا تھا کہ شدید ضرورت اس امر کی بھی ہے کہ گستاخ رسول کا واضح تعین بھی کیا جانا چاہیے کیونکہ غیر منقسم ہندوستان سے جاری شدہ مستند اور حتمی فتوے مطبوع شکل میں قیام پاکستان کے بعد مزید تیزی اور شدت کے ساتھ ان کے تسلسل کی صورت میں بڑے بڑے صحیح العقیدہ علماء و مشائخ اور شہرئہ آفاق جامعات و دارلعلوم چلانے والے پابندشریعت و سنت حضرات تک جن میں ایک کثیر تعداد ایسی بھی ہے جنہوں نے روضہ رسول ﷺ پر خدمت حدیث میں عمریں گزاردیں حتیٰ کہ مفتی اعظم پاکستان اور خطیب پاکستان بھی تسلیم شدہ گستاخان رسول کے زمرے میں آجاتے ہیں پاکستان کے جملہ مقتدر اور قانون سازو پالیسی ساز اداروں کے ماہرین اور ارباب فکر و نظر کے لیے دعوت فکر ہے کہ اس با ت کا قوی اندیشہ ہو سکتا ہے کہ ممتاز قادری عاشق رسول ﷺ کا لائق تحسین اقدام کہیں سند اور قانون کا درجہ حاصل نہ کر جائے میری تجویز اس سلسلے میں یہ ہے کہ جس طرح شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف سن 77کی تحریک اور فوجی ڈکٹیٹر جنرل ضیاء الحق مرحوم کی فراخدلی کے نتیجے میں غدار وطن کی اصطلاح زیر زمین دفن ہو چکی ہے اسی طرح علمی و تحقیقی سمجھ اور کم سمجھ کے باعث مطبوعہ فتوؤں پر نظر ثانی کرکے گستاخ رسول کی خانہ ساز اصطلاح بھی پاکستان کی سا لمیت کی خاطر ختم کردینی چاہیے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.