اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہم انسانیت کی بنیاد پر برادری میں شامل تمام افراد کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ،عبدالعزیز غوری

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:29

ٹنڈوآدم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)اسلامی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے ہم انسانیت کی بنیاد پر برادری میں شامل تمام افراد کی خدمت کرنا چاہتے ہیں برادری کے معذور بے سہارہ لوگوں کا سہارہ بن کر ان کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانا چاہتے ہیں ہمارے پیش نظر برادری کی فلاح و بہبود ہے ان خیالات کا اظہار انجمن غوری ٹنڈوآدم کے زیر اہتمام ٹنڈوآدم کے مقامی حال میں حیدرآباد ،میرپورخاص اور دیگر شہروں سے آئے ہوئے R-Kمصالحتی کمیٹی کے ممبران اور انجمن غوری ٹنڈوآدم کے شرکاء کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے عبدالعزیز غوری ،انجینئر مقصود احمد ،مشتاق علی راجپوت ،لئیق احمد خان کمالی ،اطہر جمیل ،حاجی امام علی فرید الدین غوری ،حاجی محمد فاروق غوری،ظہیر الدین بابر کمالی ،ریحان کھوکھر ،مطلوب علی خان ،عمران غوری نے کیا انہوں نے کہا کہ تعلیم کے میدان میں اپنی نوجوان نسل کو آگے بڑھایاجائے اور جو برادری میں غربت کی وجہ سے مسائل سے دوچار ہیں انہیں ان کے پیروں پر کھڑ اکرنے کے لئے پوری برادری مل کر جدوجہد کرے بیماروں کے علاج معالجے کا بہتر انتظام کیا جائے برادری کے امیروں اور مخیر حضرات دل کھول کر بھلائی کے کاموں میں انجمن غوری اور R-Kکے ساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ہم اپنے منصوبوں کو آگے بڑھائیں اور جو لوگ بکھرے ہوئے ہیں انہیں اپنے قریب لایاجائے تاکہ معاشرے میں ان کو باصلاحیت کار آمد شہری بنایاجاسکے ہماری برادری میں پڑھے لکھے ،کاروباری اور محنت مزدوری کرنے والے افراد موجود ہیں ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو پان گٹکے اور سگریٹ لی لت سے بچائیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عبدالعزیز غوری اور ٹنڈوآدم انجمن غوری کے ذمہ داران نے R-Kمصالحتی کمیٹی حیدرآباد،میرپورخاص کے ذمہ داران کو یقین دلایاکہ وہ فلاح و بہبود کے ہر کام میں انکے ساتھ ہیں اس موقع پر حیدرآباد اور میرپورخاص کی R-Kمصالحتی کمیٹی کے ذمہ داران کا اسٹیج پر تعارف کرایا گیا ۔