زون ارم فیشن کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ دھرنا

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:28

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) زون ارم فیشن کمپنی کی انتظامیہ کے خلاف مختلف سیاسی پارٹیوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ دھرنادیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ارم فیشن گارمینٹس کمپنی کے خلاف ورکروں کے ساتھ نا انصافی کرنے اورگرجیٹی نادینے پر مختلف سیاسی پارٹیوں نے ورکروں کے ساتھ دھرنا دیا،مظلوم ورکر عبدالحنان نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے چارسالوں میں جمع شدہ پیسے جو گرجیٹی کی مد میں بنتے ہیں اور کمپنی مینیجر وحید ،سیکیورٹی انچارج عارف بیھاری اور فلور انچارج طارق کولاچی نے دینے سے انکار کردیا ہے جو کہ ہم ورکروں کی حق حلال کی محنت کی کمائی کھا جانا چاہتے ہیں جو ہم ہر گز برداشت نہیں کرنگے اور اس نے مزید کہا کہ ان کمپنی مالکان نے سینکڑوں ورکروں کے ساتھ نا انصافی کی ہے اپنے من پسند لوگوں کو کمپنی میں بھرتی کروایا جاتا ہے اور ان ہی ورکروں کے گرجیٹی کی مد میں لاکھوں روپے ہڑپ کئے جاتے ہیں ہم یہ نا انصافی کبھی برداشت نہیں کریں گے ہم 18تاریخ کو ہم ارم فیشن کمپنی کے باہر اپنے ہزاروں ورکروں کے ساتھ اور سیاسی سماجی پارٹیوں کی مدد سے دھرنا دینگے اور پیر کو ملیر کورٹ میں کمپنی مالکان کے خلاف پٹیشن دائر کرینگے۔

متعلقہ عنوان :