کوئٹہ، ایف سی کی کارروائی ، لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) بسیمہ کے علاقے سے ایف سی نے لاکھوں روپے مالیت کا ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بسیمہ کے علاقے میں فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاروں نے آئل ٹینکرز قبضے میں لیکر ان میں لوڈ 2لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل قبضے میں لے لیا جو غیرقانونی طور پر ایران سے کراچی اسمگل کیا جارہا تھا پکڑے جانے والے ڈیزل کی قیمت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایف سی نے پکڑا جانے والا ڈیزل مزید کارروائی کیلئے کسٹم حکام کے حوالے کردیا۔