وفاقی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں ،دس بھکاریوں سمیت 22ملزمان گرفتار،

مو با ئل فون ،11بو تلیں شراب ،وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ تین پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مختلف کارروائیوں کے دوران دس بھکاریوں سمیت 22ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مو با ئل فون ،11بو تلیں شراب ،وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والا اسلحہ تین پسٹل معہ ایمو نیشن اور مال مسروقہ برآمد کر لیا ۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں ۔

مزید تفتیش جاری ہے ۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد طاہر عالم خان کی خصوصی ہدایات پر وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بھکاریوں کے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران دس بھکاریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 9/10 بھکاری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔ جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران تھا نہ شہزاد ٹا ؤن پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث دو ملزمان عا لمگیر خا ن سکنہ نیو شکر یا ل راولپنڈی اور محمد عد نا ن سکنہ لہتراڑ راولپنڈی کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چھینا گیا مو با ئل فون اور نقدی بر آمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے چوری کی واردات میں ملو ث تین ملزمان مختار احمد، حبیب الر حمان اورتو صیف احمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے ملزم ممریز خا ن کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے ایک بو تل شراب بر آمد کرلی۔ تھا نہ رمنا پولیس نے دوران گشت ملزم ارشاد مسیح کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 10بوتلیں شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے دوران گشت سیکٹر آئی ٹین ون میں ہو ائی فا ئر نگ کر نے والے پا نچ ملزمان کو گرفتار کرکے لیا ۔ ملزمان میں جو ادعلی ، عادل علی ، عمر ، زمان اورفہد حسین شامل ہیں ملزمان کے قبضہ سے تین پسٹل معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ۔ ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔۔مزید تفتیش جاری ہے ۔آئی جی پی اسلام آباد طاہر عالم خان اور ایس ایس پی اسلام آباد نے پویس ٹیم کی اس ا علیٰ کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس دینے کا اعلان کیا ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ ایسے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :