قلعہ سیف اللہ ، ایف سی سے فائرنگ کی تبادلے میں کالعدم تنظیم کے تین دہشتگرد گرفتار

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:12

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں ایف سی نے فائرنگ کے تبادلے کے بعدکالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو فرنٹیرکور بلوچستان کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع ملنے پر قلعہ سیف اللہ کے علاقے میں چھاپہ مارا تو وہاں موجود کالعدم تنظیم تحریک طالبان کے دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ۔ایف سی نے جوابی کارروائی کے بعد کالعدم تحریک طالبان کے 3دہشتگردوں کوگرفتارکرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ ایف سی نے گرفتار افراد سے تفتیش شروع کردی اہم انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :