16مارچ کو ہونے والی پیغام امن کانفرنس تاریخی ہو گی، مولانا عبد اللہ جتک ،

مولانا عبد الغفور حیدری کا ڈپٹی چیر مین سینٹ بننا اور تمام پارٹیوں کا اعتماد جے یو آئی کی کارکردگی پر اعتماد ہے ، صوبائی امیر

ہفتہ 14 مارچ 2015 22:05

بھاگ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء )جمعیت علماء اسلام کے صوبائی نائب امیر مولانا عبد اللہ جتک صوبائی سالار حافظ ابراہیم لہڑی ضلع لہڑی کے امیر سید ارشد الدین شاہ ضلع سبی کے امیر مولانا عطاء اللہ بنگزئی صوابمولوی رحمت اللہ مندرانی ضلعی معاون پریس سیکریٹری واقلیتی رہنماء جے یو آئی ڈاکٹر درشن کمار نے 16مارچ کو منعقد ہونے والے پیغام امن کانفرنس کے مقام کا جائزہ لینے اور تیاریوں کے سلسلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نصیر آبا دڈویژن میں ہونے والا پیغام امن کانفرنس ایک تاریخی ہوگا کانفرنس کے باہر جے یوآئی کے رضاکاروں کی سخت سکیورٹی ہوگی اور تمام تر انتظامات جمعیت کی ذیلی تنظیم انصارالاسلام کے رضا کار سمبھالیں گی جلسہ گاہ کے ارد گر د واک تھرو گیٹ اور خصوصی کیمرے نصب کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ جلسہ گاہ میں لاکھوں کی تعداد میں جے یو آئی سے محبت کرنے والے عوام 16مارچ کو یہ ثابت کر دیں گے کہ بلوچستان خصوصا نصیرآباد ڈویژن کی عوام جے یو آئی کے ساتھ ہے اور یہ جلسہ جے یو آئی کے حق میں ایک ریفرنڈم ہوگا جلسے سے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈپٹی چیر مین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری خیبر پختون خواہ کے صوبائی نائب امیر سینٹر مولانا عطاء لرحمان اپوزیشن لیڈر مولانا عبد الواسع جمعیت بلوچستان کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد صوبائی جنرل سیکریٹری ملک سکندر ایڈوکیٹ مرکزی سیکریٹری اطلاعات و سابق سینٹر حافظ حسین احمد سندھ کے جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو اور دیگر قائدیں شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ اب عوام دوسری تمام پارٹیوں سے تنگ آچکی ہے نام نہاد قوپرستوں کی حکومت نے عوام کو مایوس کر دیا ہے جس ایجنڈے پر یہ ووٹ لے کر اقتدار میں آئے اب کا چہرہ عوام کے سامنے واضح ہوچکا ہے ہم حقیقی معنوں میں صوبے میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں حکومت کی ہر ناجائز کامو ں کی نشاندہی کرنا ہمارا حق ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبد الغفور حیدری کا ڈپٹی چیر مین سینٹ بننا اور تمام پارٹیوں کا اس پر اعتماد در اصل جمعیت علماء اسلام کی کارکردگی پر اعتماد ہے