محکمہ زراعت میں گیارہ آسامیوں کیلئے آٹھ ہزار بیروزگار وں کا ٹولہ برستی برسات میں ٹیسٹ انڑیودینے کیلئے پہنچ گئے

ہفتہ 14 مارچ 2015 21:57

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء )نصیرآباد میں بیروزگاری کا جن بوتل سے نکل آیا محکمہ زراعت میں گنتی کی گیارہ آسامیوں کیلئے آٹھ ہزار بیروزگار وں کا ٹولہ برستی برسات میں ٹیسٹ انڑیودینے کیلئے پہنچ گئے امیدواروں کیلئے کوئی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے بارش میں بھیگ گئے درجنوں نزلہ بخار میں مبتلا ہوگئے تفصیلات کے مطابق محکمہ زراعت نصیرآباد توسیعی میں مختلف گیارہ آسامیوں پر بھرتی کرنے کیلئے نصیرآباد میں درخواست گزاروں سے لینے ٹیسٹ انٹرویو لینے کیلئے کمیٹی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سے ڈیرہ مراد جمالی پہنچی تو گیارہ آسامیوں کیلئے آٹھ ہزار امیدواروں کا ٹولہ برستی برسات میں ٹیسٹ انڑیودینے کیلئے پہنچ گئے امیدواروں کیلئے کسی قسم کا کوئی بھی بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے بارش کے دوران امیدوار بھیگتے رہے جس کی وجہ سے تعلیمی اسناد بھی پانی کی نذر ہونے کے ساتھ ساتھ درجنوں امیدوار نزلہ بخار میں مبتلا ہوگئے دریں اثناء امیدواروں نے احتجاج کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ٹیسٹ انٹرویوکو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے ۔