پیپلز پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائدین کی آمد ،

نصیر آباد کے بازاروں میں رنگ برنگے جھنڈے ، دیواریں پر وال چاکنگ ، شہر سج گیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 21:57

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) نصیرآباد میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز زور پکڑ گیا پیپلز پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام کے مرکزی قائدین کے آمد کے موقع پر بازاروں میں رنگ برنگے جھنڈوں اور دیواریں پر وال چاکنگ سے شہر سج گیا پولیس کے سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعلیٰ سردار اختر جان مینگل جمعیت علماء اسلام کے قائد مولانا فضل الرحمن اور ڈپٹی سینٹ کے چیئرمین مولانا عبدالغفور حیدری کے آمد کے موقع پر نصیرآباد میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز زور پکڑتا جا رہا ہے اور پیپلز پارٹی ،بلوچستان نیشنل پارٹی جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں نے اپنے اپنے مرکزی قائدین کو خوش آمد کہنے کیلئے بازاروں میں رنگ برنگے جھنڈوں اور دیواریں پر وال چاکنگ کرکے شہر کو دلہن کی طرح سجا دیاگیا ہے اور نصیرآباد پولیس کی جانب سے بھی ڈیرہ مراد جمالی شہر سمیت دیگر علاقوں میں سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات مکمل کرکے داخلی خارجی راستوں کو سیل کردیا گیا ہے۔