بارش کا پانی نکالنے کیلئے میونسپل عملے کو الرٹ کردیا ہے ،سخی شاہنواز خان عمرانی،

صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے ،میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار

ہفتہ 14 مارچ 2015 21:54

جعفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) میونسپل کمیٹی ڈیرہ اللہ یار کے چیرمین سردار سخی شاہنواز خان عمرانی نے کہا ہے کہ شہر میں ہونے والی بارش کا پانی نکالنے کے لئے میونسپل عملے کو الرٹ کردیا ہے تاکہ شہریوں سمیت اسکول جانے والے طلبہ اور طالبات کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے میونسپل کمیٹی نے شہریوں کومیونسپل سروسز کی فراہمی کا باقائدہ آغاز کر دیا ہے شہر کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں عوامی شکایات کے فوری ازالے کیلئے مدد گار سینٹر قائم کیا جائے گا شہری اپنے مسائل حل کیلئے مدد گار سینٹر سے رابطہ کریں گے چیرمین میونسپل کمیٹی سردار سخی شاہنواز خان عمرانی کی ”این این آیئ “سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیاان کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی نے شیریوں کو میونسپل سروسز کا آغاز کر دیا ہے شہر کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں شہریوں کو در پیش مشکلات کے حل کیلئے سنجیدہ کوششیں جاری رہے گی مختلف محکموں سے متعلق کمیٹیاں بھی بنائی جائیں گی چیرمین سردار سخی شاہنواز عمرانی کا کہنا تھا کہ میونسپل کمیٹی میں عوامی مسائل کے حل کیلئے مدد گار سینٹر بھی قائم کیا جائے گا جہاں پر شہری اپنے مسائل کے حل کیلئے رابطہ کریں گے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ شہری کا مسلہ فوری طور پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں سے عوامی شکایات کا بھی فوری ازالہ کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے ہوں گے اس ضمن میں متعلقہ کمیٹیوں کی تفصیلات تمام صوبائی سربراہان کو بھیج دی جائیں گی تاکہ متعلقہ محکموں اور منتخب کونسلران کے درمیان مسلسل رابطہ جاری ہوانہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈیرہ اللہ یار شہر میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر نو کے کاموں کی شروعات کر دی گئی ہے جس کی مانیٹرنگ میونسپل کمیٹی ہی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :