بلوچستان بھر میں پولیو کے خلاف مہم پیر سے شروع ہوگی

ہفتہ 14 مارچ 2015 21:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) محکمہ صحت اور ڈونر ایجنسیز کے تعاون سے بلوچستان بھر میں پولیو کیخلاف تین روزہ قومی مہم سوموار کے روز شروع ہوگی ‘بلوچستان ایمرجنسی آپریشن سیل (ای او سی ) سے جاری کیئے گئے بیان کے مطابق پولیو کے خلاف تین روزہ مہم صوبے کے 29اضلاع میں شروع کی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ میں مہم چند روز کیلئے موخر کیاگیا ہے‘ مہم کے دوران 24لاکھ72ہزار6سو 16بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ‘ مہم کے دوران چھ ہزار چار سو 98موبائل ٹیمیں ‘ 789فیکسڈ سائیڈ ‘ 311ٹرانزیٹ روٹس ‘ 594سی آئی این اورایک ہزارتین سو بتیس ایریا انچارج حصہ لیں گے۔

مہم میں افغان پناگزین کے بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے ‘ مہم کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں ‘ کوئٹہ میں سیکورٹی کی عدم دستیابی کے باعث پولیوکے خلاف مہم چند روز کیلئے موخر کیا گیاجبکہ کوئٹہ میں چار لاکھ85ہزار743بچوں کو پولیو کے قطرے بعد میں پلائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ای اوسی سے جاری کیے گئے بیان میں والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں تاکہ صوبے سے جلد از جلد پولیوکاخاتمہ ممکن ہوسکے ۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو کے دو کیسزسامنے آئے ہیں جس میں پہلا کیس قلعہ عبداللہ جبکہ دوسرا کیس لورالائی میں سامنے آیا۔بچوں کو زندگی بھرمعذوری سے بچانے کیلئے عوام سے پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :