سی ڈی اے کا ہنگا می بنیادوں پرروڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے ،

کے لئے مرتب کردہ پروگرام کا آغا ز ، اہم شاہراہ مارگلہ روڈ کی تعمیر و مرمت اور اپ گرڈیشن کا کام شروع کردیا گیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 21:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سی ڈی اے نے وفاقی دارلحکومت میں ہنگا می بنیادوں پرروڈ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے مرتب کردہ پروگرام کا آغا ز کردیا ہے۔اسلام آباد کی اہم شاہراہ مارگلہ روڈ کی تعمیر و مرمت اور اپ گرڈیشن کا کام ہفتے کے روز شروع کردیا گیا ہے اور کام کو تیزی سے مکمل کرنے کے لئے بھاری مشینری استعمال کی جا رہی ہے۔

یہ شاہراہ میٹرو بس منصوبے کے اسلام آباد سیکشن پر کام کے دوران سب سے زیادہ متبادل راستے کے طور پر استعمال ہوئی تھی۔ سی ڈی اے تمام اہم شاہراؤں کی بحالی کے ساتھ ساتھ دیگر سڑکوں اور سروس روڈز کی تعمیر و مرمت اور پیچ ورک کا کام بھی کر رہا ہے۔سی ڈی اے جامع ترقیاتی پروگرام کے تحت اسلام آباد کی شاہراؤں کی بحالی اور خوبصورتی، گرین بیلٹس ، فٹ پاتھوں اور مار کیٹوں کی اپ گریڈیشن کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس ہنگامی پروگرام کو سی ڈی اے اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوے تیز رفتاری سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ سی ڈی اے اسلام آباد کی شاہرؤں کی تعمیر نو اور شہر کو مزید خوبصورت بنانے کے کام کی جلد از جلد تکمیل کے لئے ہفتہ وار چھٹیوں میں بھی کام کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ سی ڈی اے نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ شہر کو خوبصورت بنانے ک ساتھ ساتھ مختلف مراکز کی ، کلاس تھر ی شاپنگ سینٹرز کی اپ گرڈیشن بھی کی جائے گئی اور ان جگہوں پر سٹریٹ لایٹس ، فٹ پاتھوں کی مرمت اور دیگر سہولیات کی بہتر فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

تعمیر ومرمت کے کام کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے نے اس بات کا بھی فیصلہ کیا ہے کہ اسلام آباد کی شا ہرؤں کے ساتھ نئی اقسام کے پودے اور پھول بھی لگائے جائیں گے اور اسلام آباد کے داخلی راستوں پر رنگا رنگ پھول اور جدید ،دلکش اور دیدہ زیب لینڈ سکیپنگ بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سڑکوں کے درمیان مو جود میڈین سٹرپس کو رنگا رنگ پھول لگا کر دیدہ زیب بنایا جا ئے گا۔اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے کی اسلام آبد کی خوبصورتی میں اضا فے کے لئے سڑکوں اور پارکوں میں سایہ دالر درخت بھی لگائے جائیں گے۔ اس منصوبے کے تحت سی ڈی اے حالیہ بارشوں اور میٹرو بس منصوبے سے متا ثرہ تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام کام کر رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :