کراچی میں جاری آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور تعاون سے شروع کیا گیا ہے،برجیس طاہر،
کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کا جواز ہی نہیں بنتا، ملٹری ونگ رکھنے والی جماعتوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے،گورنر گلگت بلتستان
ہفتہ 14 مارچ 2015 21:14
حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) گلگت بلتستان کے گورنر، ایم این اے بر جیس طاہر نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری آپریشن تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور تعاون سے شروع کیا گیا ہے اور اس میں کسی کے ساتھ امتیازی سلوک کا جواز ہی نہیں بنتا۔ ملٹری ونگ رکھنے والی جماعتوں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جانا چاہئے۔کیونکہ سپریم کورٹ اس بارے اپنا حکم دے چکی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار وہ یہاں حافظ آباد میں ٹی ایم او صفدر آباد میاں محمد منشاء کی قریبی عزیزہ کے انتقال پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے بات چیت کے دوران کر رہے تھے۔برجیس طاہر نے کہا ہے کہ اگر کراچی سے ولی خان بابر کے قاتل ٹریس ہوئے ہیں تو اس کا کریڈیٹ ایجنسیزاور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو جاتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کسی قسم کی رعائت کے مستحق نہیں۔
ان کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے۔شریف شہریوں کی جان و مال کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن ضرو ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے دوران جو بھی ریکوری ہوئی اس کی روشنی میں ہر لحاظ سے تحقیقات ہونی چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بطور گورنر گلگت بلتستان میری تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہے اور اگر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ عدالت جا سکتا ہے۔مزید اہم خبریں
-
وزیرخزانہ کی برطانوی وزیرمملکت سے ملاقات ، تعلیم اور صحت کے حوالے سے گفتگو
-
پاکستان کی معیشت 2047 تک تین ٹریلین ڈالرتک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
-
مصدق ملک سے یو ای اے کے سفیر کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
ْترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کی وزیر دفاع سے ملاقات،دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
صدارتی خطاب پر بحث کیلئے تحریک رواں سیشن کے ایجنڈے پر لائی جائیگی ، اعظم نذیر تارڑ
-
وزیراعظم کی لانڈھی میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت
-
پاکستان قازقستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
-
راولپنڈی ، خاتون کے ہاں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
-
عدالت میں اضافی دیواریں کھڑی کر دیں، اوپن کوٹ والا ماحول نہیں لگ رہا،عمران خان کا جج سے مکالمہ
-
احتساب عدالت نے عمران خان اور اہلیہ بشریٰ بی بی کا اینڈسکوپی ٹیسٹ 2روزمیں کرانے کا حکم
-
بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان کو خیبرپختونخواہ میں احتجاج کا مشورہ دیدیا
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پمز ہسپتال کے میڈیکل بورڈ کو پرویز الٰہی کی صحت کا دوبارہ جائزہ لینے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.