سرگودھا ،3 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری،

سزائے موت کے دو قیدیوں کو17 اور ایک کو18 مارچ کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا

ہفتہ 14 مارچ 2015 20:45

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) 3 قیدیوں کے ڈیتھ وارنٹ جاری کردیئے گئے‘ سنٹرل جیل میانوالی میں بند سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے دو قیدیوں کو17مارچ اور ایک قیدی کو18 مارچ کو تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا‘سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے 2 قیدیوں ظفر کا تعلق علاقہ بھلوال جبکہ رب نواز کا تعلق سرگودھا سے ہے ‘جیل ذرائع کے مطابق سنٹرل جیل میانوالی میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے 2قیدیوں ظفر اور ربنواز کو17 مارچ کو صبح پھانسی دی جانی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ میانوالی کے علاقہ چکڑالہ سے تعلق رکھنے والے سزائے موت کے قیدی احمد نوا ز کو18مارچ2015ء کو پھانسی دی جائے گی۔جیل ذرائع کے مطابق اس کا بھی ڈیتھ وارنٹ جیل حکام کو وصول ہو گیا ہے واضح رہے کہ سزائے موت کے ان قیدیوں کی رحم کی اپیل کی درخواستیں مسترد کی جاچکی ہیں‘ جیل سپریٹنڈنٹ مرزا ساجد بیگ نے آن لائن کو بتایا کہ16مارچ کو ملزمان کی لواحقین سے ملاقات کرا دی جائیگی قیدیوں کی پھانسی کیلئے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔