مہمند ایجنسی ،ڈگری کالج یکہ غنڈ میں مہمند فیسٹیول کے حوالے سے تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے

ہفتہ 14 مارچ 2015 20:35

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) مہمند ایجنسی ڈگری کالج یکہ غنڈ میں مہمند فیسٹیول کے حوالے سے تقریری اور ملی نغموں کے مقابلے۔ پولیٹیکل انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے آفسران کی شرکت۔ پوزیشن لینے والے طلباء میں انعامات تقسیم کیں۔ تعلیم کے شعبے میں نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کا فروغ کامیابی کی ضمانت ہے۔ مقررین کا خطاب۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں جاری سپورٹس و کلچر فیسٹیول میں پروگرام کے مطابق ہفتہ کے روز لوئر مہمند کے ہیڈ کوارٹر یکہ غند ڈگری کالج میں تقریری ، نعتیہ اور ملی نغموں کے مقابلے منعقد ہوئے ۔ جسمیں مہمند ایجنسی کے مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا۔ اس موقع پر ایڈیشن پولیٹیکل ایجنٹ عبدالحمید جان، اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ ساجد نواز ، ایجنسی سپورٹس منیجر سعید اختر، گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل تسبیح اللہ اور محکمہ تعلیم حکام کے علاوہ مقامی عمائدین ، والدین اور عام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مقابلوں میں گورنمنٹ ہائی سکول یوسف خیل کے قاری فیاض، یکہ غنڈ ہائی سکول کے فضل واحد اور سبحان خوڑ ہائی سکول کے غبدالعزیز نے بالترتیب اول ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اور انعامات وصول کیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ عبدالحمید جان اور اے پی اے ساجد نواز نے کہا کہ حکومت جنگ زدہ علاقوں میں کھیل کھود، ثقافتی اور تعلیمی مقابلے منعقد کر کے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دی جا رہی ہے۔

مہمند سپورٹس و کلچر فیسٹیول کے پلیٹ فارم سے قبائلی جوانوں اور عام لوگوں کو کھل کر اپنی کارکردگی دکھانے کا موقع مل رہا ہے۔ کھیل کے میدان اور علیمی ادارے آباد کر کے امن کا پیغام گھر گھر پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہمند ایجنسی میں ہر تحصیل کی سطح پر سپورٹس و تعلیمی مقابلے جاری ہیں جس میں کھلاڑی اور ہزاروں شائقین شرکت کر رہے ہیں جو کہ امن کی علامت ہے۔ اس مرتبہ یوم پاکستان 23 مارچ شایاں نشان طریقے سے منایا جائیگا۔