جمعیت علماء اسلام ناقا بل تسخیر سیاسی قوت ہے ، ڈاکٹر حفیظ الرحمان کھو سہ ،

صوبے میں سیاسی استحکام و شعور میں ہمارے کردار کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھاجائے گا طاقت کے استعمال سے حکومت کو گریز کرنا چائیے تمام گروپس بات چیت کے زریعے صوبے میں امن وامان کے لئے اقدامات کرنے چائیے،ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:54

جعفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) جمعیت علماء اسلام ناقا بل تسخیر سیاسی قوت ہے ،صوبے میں سیاسی استحکام و شعور میں ہمارے کردار کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھاجائے گا طاقت کے استعمال سے حکومت کو گریز کرنا چائیے تمام گروپس بات چیت کے زریعے صوبے میں امن وامان کے لئے اقدامات کرنے چائیے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر ڈاکٹر حفیظ الرحمان کھو سہ نے اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام نے بلوچستان میں ناقابل تسخیر سیاسی قوت ہے علماء کرام نے ہر دور میں اس خطہ عوام کی خدمت کا حق ادا کیا ہے ہم نے یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کیا ہے بلوچستان میں سیاسی استحکام و شعور میں ہمارے کردار کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا جائے گا جمعیت علماء اسلام کی خواہش ہے کہ بلوچستان کے امن کی خاطر حکومت کو چائیے کہ وہ تمام گروپس کے ساتھ ضرور بات چیت کرے ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے استعمال سے دریغ کیا جائے کیونکہ ایکسویں صدی میں طاقت کے استعمال کی ناکامی ایک کھلی حقیقت ہے تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مستحکم تعلقات کی امن ومعاشی استحکام کی ضمانت ہے بلوچستان کے تمام مذہبی فرقوں کے درمیان جو ہم آہنگی ہے دنیا میں اس کی مثال دی جاتی ہے مدارس اور مساجد ہمارے ایمان کے مراکز ہیں ان کا تحفظ ہر صورت میں کیا جائے گا جمعیت علماء اسلام مذہبی قوم تعصب و فرقہ وارت کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے تمام اداروں کے ساتھ کھڑی ہے لیکن اس حوالے سے امتیازی سلوک برداشت نہیں کیا جائے گا ضلعی امیر کا مزید کہنا تھاکہ 16مارچ کو نصیرآباد میں ہونے والی جمعیت علماء اسلام کی امن کانفرنس میں چیرمین ڈپٹی سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری،مولاناعطاالرحمن صوبائی امیر مولانا فیض محمد اور صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کا خطاب ایک تاریخی خطاب ہو گا جس میں نصیرآباد اور جعفرآباد کی عوام بھرپور شرکت کرے گی۔

متعلقہ عنوان :