نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے میں محبت سندھ ریلی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار ہوا ہے ،ایاز لطیف پلیجو،

ایم کیو ایم بتائے نائن زیرو پر دہشت گرد کیا کررہے تھے،آصف زرداری کی جانب سے رینجرز کارروائی کی مذمت قابل افسوس ہے ،صدر قومی عوامی تحریک

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:38

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) قومی عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے میں محبت سندھ ریلی پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی گرفتار ہوا ہے ۔ایم کیو ایم بتائے کہ نائن زیرو پر دہشت گرد کیا کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے رینجرز کارروائی کی مذمت قابل افسوس ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنی صفوں سے دہشت گرد اور ٹارگٹ کلرز کا نیٹ ورک ختم کرے ۔کراچی سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوجائے تو تمام سیاسی جماعتیں بہتر کام کرسکتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایل ایم جی اور جی تھری سمیت نیٹو کا اسلحہ کہاں سے آیا؟ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کا اتحاد فرنچائز ہے اور دونوں بزنس پارٹنر ہیں ۔

متعلقہ عنوان :