دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی عوام شہر وں ،گلی ،محلوں میں گہری نظر رکھیں ،ثروت اعجاز قادری،

پاکستان کا تحفظ و سلامتی ہمارا قومی فریضہ ہے اور پوری قوم اس فریضے کو ادا کرنے کیلئے فوج کے ساتھ ہے،سربراہ سنی تحریک

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،عوام شہر وں ،گلی ،محلوں میں گہری نظر رکھیں ،بوکھلاہٹ کا شکار دہشتگرد آخری ہچکیاں لے رہے ہیں ،انہیں پاک سر زمین پر اب چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،پاکستان کا تحفظ و سلامتی ہمارا قومی فریضہ ہے اور پوری قوم اس فریضے کو ادا کرنے کیلئے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کے ساتھ ہے ،پاکستانی ڈرون براق کے کامیاب تجربے پر پاکستانی سائنسدانوں ،پاک فوج ،حکومت اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ،اللہ عزوجل کا ہم پر احسان ہے ڈرون ٹیکنالوجی میں چار بڑی طاقتوں کی صف میں پاکستان کھڑا ہے ،پاکستان سمیت پوری دنیا کے مسلمانوں میں ڈرون براق کے کامیاب تجربے پر خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ،شہر کراچی سمیت ملک کا امن بربا کرنے والے کسی بھی صف میں ہوں کاروائی ہونی چاہیے ،کراچی آپریشن کی کامیابی شہر میں امن وسلامتی اور معاشی ترقی و استحکام کی ضمانت ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ملاقات کیلئے آنے والے افراد میں پاکستانی ڈرون براق کے کامیابی کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سورہ رحمن کی تفسیر کی عکاسی ہے ،اللہ عزوجل کی ہر نعمت ہمارے ملک میں پائی جاتی ہے اس پر جتنا ہم اللہ عزوجل کا شکر بجا لائیں کم ہے ،انہوں نے کہا کہ ڈرون ٹیکنالوجی میں امریکہ ،اسرائیل ،روس کے بعد پاکستان چوتھا ملک ہے جب کہ اسلامی دنیا کا پہلا ملک ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو آپریشن کے ذریعے سے جڑ سے ختم کیا جاسکتا ہے ،دہشتگردی کے ناسور کے خلاف فوج ،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے ادارے جہاں اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہاں پوری قوم اس نیک مشن میں ان کے ساتھ ہے ،کراچی کی روشنیاں انشاء اللہ جلد مکمل طور پر بحال ہونگی ،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگی بنیادوں پر کاروائی کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی میں ملوث قوتیں فوج کے خلاف زبان استعمال کرنے سے باز رہیں ،جرم کرنے والا کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتا ہو اسے قانون اور عدالت کا سامنا ہر حال میں کرنا ہوتا ہے ،سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ملزمان کو گرفتار کر کے عوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے ،انسانیت کے دشمن آج کس منہ سے انسانی حقوق کی باتیں کررہے ہیں ،جرائم میں ملوث افراد چاہے ان کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہوحکومت گرفتار کرئے ۔

متعلقہ عنوان :