ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سیکورٹی کی شرائط تسلیم نہ کرنے پر 27سکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ،صدر آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:20

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) آل بلوچستان پروگریسو پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے صدرحنیف خوندئی نے کہا ہے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 27سکولوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں کیونکہ ان پرائیویٹ سکولوں نے سیکورٹی کے انتظامات مکمل نہیں کئے گئے تھے انہوں نے کہاکہ اس وقت حکومت ایک طرف یہ کہہ رہی ہے کہ سکول کوبھرو مہم چلاو دوسری طرف یہ سکول بند کرنے کی کوشش کی جاری ہے انہوں نے اس وقت کوئٹہ شہر میں ساڑے بارہ ہزار سکول ہے ان میں سے سا تھ ہزار ایسے سکول ہے جن کی چار دیواری تک نہیں ہے انہوں نے یہ بات ہفتے روز کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہ انہوں نے کہاکہ پشاور میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کے بعد پاکستان کے 26حکومتی ادارے حرکت میں آگئے اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر اتفاق رائے سے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا ہے اس سلسلے میں کمشنر کوئٹہ کی دعوت پر آل بلوچستان پروگریسوپرائیویٹ سکول ایسو سی ایشن کے وفدکمیشنر اور اعلیٰ حکام سے ملاقات اور ان کو کچھ سیکورٹی پلان کے حوالے سے رائے دی تھی جن میں تما م پرائیویٹ سکول کی دیواری آٹھ فٹ سے بلند ہونی چاہئے دو دو سی سی ٹی وی کمیرے ہر سکول میں نصب ہونی چاہئے سکول داخلہ دروازہ ایک ہونا چاہئے ہنگامی حالات کے لیے سکورٹی الارم ایک ہونا چاہئے قریبی تھانہ رابطہ نمبر اور مددگار رابطہ نمبر ہر سکو ل کے پرنسپل کے پاس ہونا چاہئے پرائیویٹ تعلیمی ادارے کے سربرا کے اسلحہ لائسنس برائے سکیورٹی کیا جائے اس کے باوجود حکومتی ادارے کی طرف سے کچھ ایسی شرطیں دی گیں ہے جو ہمارے لئے قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ اگر یہ شرطیں برقرار رہی تو ہمیں خدشہ ہے کوئٹہ شہر میں سات ہزا ر مزید سکول بند ہوجائینگے اور طالب علم سڑکوں پر آجائینگے اسلئے ہر سکول کی چھت پر مورچہ بنانا اور وہاں پر گارڈ تعینات کرنا مشکل ہے کیونکہ زیادہ تر سکول کوئٹہ شہر کے اندر ہے بلوچستان ایک قبائلی صوبہ ہے یہاں پر ہر چھت پر اگر مورچہ بنایاجائے اور گارڈ رکھا جائے تو دوسرے گھر کی بے پردگی ہوسکتی ہے اور یہ کوئی بھی برداشت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

کہ اس کے گھر میں کوئی غیر شخص نظر ڈالیں اس لئے حکومت چاہئے کہ انہوں نے جو نئی شرطیں کی ہے ان کو تبدیل کیاجائے ۔