ایک کروڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا گیاہے، چیئرمین پی ٹی اے،

پی ٹی اے اور موبائل فون آپریٹرزکاسموں کی تصدیق کے عمل کیلئے دی گئی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ، صارفین بند ہونیوالی سمیں 6 ماہ کے اندر قریبی متعلقہ فرنچائز سے تصدیق ے بعد دوبارہ حاصل کر سکیں گے،اسماعیل شاہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:11

ایک کروڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کردیا گیاہے، چیئرمین پی ٹی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) کے چیئرمین اسماعیل شاہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں جنوری سے اب تک 5 روڑ 7 لاکھ سموں کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ ایک روڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا گیا ہے۔پی ٹی اے اور موبائل فون آپریٹرزنے سموں کی تصدیق کے عمل کے لئے دی گئی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 13 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی۔

نجی ڑی وی سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ سموں کی تصدیق کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ملک بھر میں جنوری سے اب تک 5 روڑ 7 لاکھ سموں کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ ایک روڑ 10 لاکھ غیر تصدیق شدہ سموں کو بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں موبائل فون کمپنیوں نے سموں کی بائیو میٹرک تصدیق کے لئے 15 ہزار سے زائد مشینیں نصب کی ہیں جس سے باآسانی تمام شہری اپنی سمیں تصدیق کروا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور موبائل فون آپریٹرز نے سموں کی تصدیق کے عمل کے لئے دی گئی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 13 اپریل کے بعد تمام غیر تصدیق شدہ سمیں بند کردی جائیں گی تاہم پی ٹی اے نے صارفین کی سہولت کے پیش نظر بند ہونے والی سمیں 6 ماہ تک کسی اور کے نام پر منتقل نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے لہٰذا صارفین بند ہونے والی سمیں 6 ماہ کے اندر قریبی متعلقہ فرنچائز سے تصدیق کے بعد دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی اے نے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کی خاطر اوورسیز پاکستانیوں کے زیر استعمال رومنگ شدہ سمز بند نہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے اور انہیں یہ سہولت بھی دی گئی ہے ہ وہ اپنی سم رشتہ داروں کے نام پر ٹرانسفر روا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :