جڑانوالہ،دیرینہ دشمنی کی بناء پر ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کا ملزموں کی عدم گرفتاری پردوسر ے روزبھی احتجاج،روڈ بلاک رکھا

ہفتہ 14 مارچ 2015 19:00

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) گزشتہ روز تھانہ سٹی کے سامنے دیرینہ دشمنی کی بناء پر ہلاک ہونے والے چار افراد کے ورثاء کا ملزموں کی عدم گرفتاری پر دوسرے دن بھی روڈ بلاک کر کے احتجاج اور پولیس کے خلاف نعرہ بازی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز تھانہ سٹی کے سامنے تاریخ پیشی سے واپس آنے والے چار کا رسوار افراد کو اْن کے مخالفین نے فائرنگ کر کے ہلا ک کر دیا تھا کے ورثاء نے چوبیس گھنٹے گزرنے کے بعد بھی ملزموں کی گرفتاری نہ ہونے پر مکوآنہ چوک فیصل آباد روڈ کو بلا ک کر کے پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرہ بازی کی۔

یاد رہے کہ چار قتلوں کی اس بہیمانہ واردات کا وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا تاہم جڑانوالہ پولیس ابھی تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کر سکی۔ ورثاء کے مطابق ملزموں کی عدم گرفتاری سے عدم تحفظ کی فضا پائی جاتی ہے اور اگر ملزموں کی طرف سے اْنہیں کوئی نقصان پہنچا تو اْس کی تمام تر ذمہ داری مقامی پولیس انتظامیہ پر ہو گی۔

متعلقہ عنوان :