اسکالر و دانشور مولانا عبدالحق بلوچ کی یاد میں کانفرنس( کل) خضدار میں منعقد ہوگی،جماعت اسلامی

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) اسکالر و دانشور مولانا عبدالحق بلوچ کی یاد میں کانفرنس کل 16مارچ کو ٹاؤن ہال خضدار میں منعقد ہورہاہے ۔ تعزیتی ریفرنس کا اہتمام جماعت اسلامی خضدار نے کیا ہے ۔ کانفرنس میں جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسداللہ بھٹو ایڈوکیٹ۔جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر مولانا فیض محمد۔ نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صد ر میر طاہر بزنجو ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر عبدالمتین اخونزادہ ۔مولانا عبدالحق ہاشمی۔پروفیسر امان اللہ شادیزئی ۔مولانا ہدایت الرحمان۔سردار نصیراحمد موسیانی ۔چیئرمین خضدار آغا شکیل احمد درانی ۔ چیئرمین خضدار میونسپل کارپوریشن میرعبدالرحیم کرد۔قاراللہ بخش فاروقی ودیگر مندوبین کو شرکت کرنا ہے ۔ جماعت اسلامی خضدار کے امیر مولانا محمد اسلم گزگی کے مطابق دعوت نامے تمام مہمانوں کو جاری کردیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :