غیر جانب دار جے آئی ٹی نہ بنا کر حکمرانوں نے ثابت کر دیا وہی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مجرم ہیں،سعدیہ کیانی،

سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کاپھندا بن کر رہے گا،بے گناہوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا،قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچانے تک احتاج جاری رہے گا،مشاورتی اجلاس سے خطاب

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پاکستان عوامی تحریک شعبہ خواتین اسلام آبادکی صدرسعدیہ کیانی نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے لئے غیر جانب دار جے آئی ٹی نہ بنا کر حکمرانوں نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ہی ماڈل ٹاؤن سانحہ کے اصل مجرم ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن حکمرانوں کے گلے کاپھندا بن کر رہے گا،بے گناہوں کاخون رائیگاں نہیں جائے گا،قاتلوں کو کیفرکردارتک پہنچانے تک احتاج جاری رہے گا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 9ماہ مکمل ہونے پر 17مارچ کوشہدائے ماڈل ٹاؤن کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب کے سلسلے میں مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری حنا امین،صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نصرت امین،جمیلہ بٹ،نبیلہ قادری اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک اہم کردار رانا ثناء اللہ جو ڈپٹی وزیراعلیٰ پنجاب بنا بیٹھا ہے اور دوسرے اہم کردار ڈاکٹر توقیرشاہ جس کو سفیر کے عہدے پر ترقی دیکر ڈبلیو ٹی او بھجواکر وفاداری کا انعام دیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے ہی سمجھتے ہیں کہ جب تک موجودہ پنجاب حکومت اور شہباز شریف وزیراعلی ہیں ،ان کے ہوتے ہوئے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف نہیں ملے گا۔سعدیہ کیانی نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کو پیش آئے ہوئے 9مہینے ہوگئے،انصاف کے دروازے اب تک بند ہیں،ظلم کی انتہا ہے،کہاں ہے قانون کہاں ہے انصاف ،انسانی حقوق کے ادارے کہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بہنے والے خون ،خصوصاً خواتین پرظلم،تشدد کیا گیامعصوم بیٹی کے منہ میں گولی مار کر شہید کیا گیا،بے گناپہ جوانون اور بوڑھوں کو بھی معاف نہیں کیا گیا، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے کاحساب لئے بغیر چین سے نہیں بیٹھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے ہی بنائے ہوئے جوڈیشل کمیشن کے نوٹیفکیشن کو غلط ثابت کرنے پر تلی بیٹھی ہے جو انتہائی شرمناک رویہ اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے۔