وطن عزیز بنیادی طور زرعی ملک ہے،حکومت شعبہ زراعت کی ترویج پر خصوصی توجے دے ہی ہے،ملک شاکر بشیر اعوان

ہفتہ 14 مارچ 2015 18:18

نور پور تھل( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) چیئرمین قائمہ کمیٹی نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا ہے کہ وطن عزیز بنیادی طور پر ایک زرعی ملک ہے اس لئے حکومت شعبہ زراعت کی ترویج پر خصوصی توجے دے ہی ہے وہ دورہ نور پور تھل کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے اس سال ملک میں گندم کی بہتر پیداوار ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ یہ متوقع ریکارڈ پیداوار موسمی مواقفت اور زرعی سائنسدانوں کی طرف سے گندم کی نئی اقسام متعارف کرانے کی بدولت ہورہی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سلسلہ میں پاکستان زرعی ریسرچ کونسل کی بھرپور جدوجہد کو بے حد سراہا ۔ ایک سوال کے جواب میں ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ حکومت علاقہ تھل کے کسانوں کے دیرینہ مطالبہ کے پیش نظر نور پور تھل میں زرعی ریسرچ سنٹر قائم کررہی ہے جس سے یہاں کے کاشتکار بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں گے ایک اور سوال کے جواب میں کہا کہ حالیہ ژالہ باری سے متاثرہ تھل کے مواضعات کا خصوصی سروے کروایا جارہا ہے اور چنے کی فصل کے نقصان کا جائزہ لیا جارہا ہے ایک سوال پر ملک شاکر بشیر اعوان نے کہا کہ نور پور تھل کے موضع تیتری کو دریائے جہلم کے کٹاؤ سے بچانے کے لیے سپر بند تعمیر کیاجائے گا ۔