ہرنائی سبی ریلوئے سیکشن کو دو سال کے اندر بحال کردیاجائیگا،میر فیض محمد بگٹی

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:23

سبی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء )پاکستان ریلوئے کوئٹہ ڈویژن کے ڈویژنل سپرٹنڈنٹ میر فیض محمد بگٹی نے کہا ہے کہ ہرنائی سبی ریلوئے سیکشن کو دو سال کے اندر بحال کردیاجائے گا،سیکشن کی بحالی پر دو ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہو گی،140کلومیٹر کے طویل سیکشن کے دس بڑے پل مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں،کوئٹہ ڈویژن کا سب زیادہ آمدنی دینے والا سیکشن سبی ہرنائی ہے جس کی بحالی ناگزیر ہے،ریلوئے ٹریک کی بحالی کے لیے ایف سی کے کردار سے انحراف ممکن نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن کی بحالی کے سلسلے میں ریلوئے ٹریک کے معائنہ و سروئے کے دوران صحافیوں سے بات چیت میں کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ چیف انجینئر ایل ایچ آر ہارون غوری، ایکسین برِج مستنصر حسین ، ڈی ای این کوئٹہ محمد عمران سعید ،ایف سی میجر سلمان ،صوبیدار نذر محمد و دیگر بھی موجود تھے،ڈویژن سپرٹنڈنٹ کوئٹہ میر فیض محمد بگٹی نے صحافیوں کو بتایا کہ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق سبی ہرنائیریلوئے سیکشن کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستان ریلوئے کے انجینئرز پر مشتمل ٹیموں نے ریلوئے ٹریک کا سروئے و معائنہ کیا ہے جبکہ ٹریک کی بحالی کا ایک مکمل پی سی ون بنائی جارہی ہے جس میں ٹریک کی بحالی پر آنے والے اخراجات اور ہیوی مشینریز،پلوں کی تفصیل سمیت 140کلومیٹر طویل لبے ریلوئے سیکشن بی تا کھوسٹ تک کی بحالی کے لیے ریسٹ ہاؤسز ،کیمپس بھی لگا ئے جائیں گء انہوں نے کہا کہ ریلوئے ٹریک گزشتہ 12سالوں سے بندش کی وجہ سے انتہائی خستہ حالت ہو چکی ہے جس میں دس بڑئے پل بھی تباہ ہیں انہوں نے کہا کہ سبی ہرنائیریلوئے سیکشن کی بحالی پر دو ارب روپے کی لاگت اائے گی جبکہ ٹریک دوسال کے اندر اندر بحال کردیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ڈویژن کا سبی ہرنائی ریلوئے سیکشن سب سے زیادہ آمدنی والاس سیکشن ہے جس سے ریلوئے کا کوئٹہ ڈویژن خود کفیل ہوگا اور اپنے اخراجات خود پورا کرئے گا انہپوں نے کہا کہ ریلوئے ٹریک کی بحالی کے لیے حفاظتی انتظامات بھی ناگزیر ہیں جس کے لیے ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والوے اداروں سے معاونت حاصل کی جائے گی جبکہ سیکورٹی کے اعتبار سے ایف سی کے کردار سے انکار ممکن نہیں ہے ۔