نوجوان طبقے کو ملک کی معاشی ترقی ، سیاسی پختگی اور معاشرتی بیداری میں کردار ادا کر ناہے،افتخار محمد چوہدری

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:19

صوابی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ملک کے نوجوان طبقے کو ملک کی معاشی ترقی ، سیاسی پختگی اور معاشرتی بیداری میں اپنا بھر پور کردار ادا کر نے کیلئے حکومت کی جانب سے انہیں تمام ضروری سہولیات کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی معاشی بد حالی اور دوسرے در پیش مسائل کی بنیادی وجوہات میں ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ یوتھ کے قابلیت اور اہلیت کو پوری طرح بروئے کار لانے میں کامیاب نہیں ہوئے۔

ان خیالات کااظہارا نہوں نے ہفتہ کے روز غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام ایک روزہ یوتھ سمپوزیم سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں واقعی ترقی کرنی ہے تو ہمیں لڑکوں اور لڑکیوں کو اعلیٰ تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہو گا ۔

(جاری ہے)

اور یوتھ کو کوالٹی تعلیم دینے کے لئے غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ جیسے اداروں کو قائم کر نا ہو گا۔

ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن نوجوان طبقے کو درست سمت پر لگانے کے لئے حکومت کو کام کر نا ہو گا انہوں نے کہا کہ اگر ہم اب بھی یوتھ کو صحیح سمت پر رکھنے میں ناکام رہے تو وہ نہ صرف قومی امنگوں کے مطابق کام کر نے میں کامیاب نہیں ہونگے بلکہ ملک و قوم پر ایک بوجھ بھی بن کر رہ جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ اپنے نوجوان طبقے کو صحیح سر پرستی مہیا نہیں کی اور انہیں پوری اہمیت نہیں دی ۔

اس کے برعکس ترقیافتہ ممالک نے نوجوانوں کو تمام بنیادی سہولیات میسر کر تے ہوئے انہیں مستقبل میں چیلنجز کا مقابلہ کر نے کے لئے تیار کیا۔ افتخار محمد چوہدری نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ نوجوانوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کریں تاکہ وہ اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی معاشی ترقی ، سیاسی پختگی اور معاشرتی بیداری میں اپنا کلیدی کر دار ادا کر نے کے قابل ہو جائے ۔

ہمارے ملک میں پچیس سال سے کم عمر نوجوان طبقے کی تعداد سو ملین ہے یوتھ میں بتیس فیصد نا خواندہ ہے 9.5فیصد بے روزگار ہے جب کہ صرف چھ فیصد نے ٹیکنیکل مہارت سیکھ لی ہے کتابوں کے مطابق ہماری خواندگی کی شرح 65فیصد ہے لیکن مجھے اس سے اتفاق نہیں کیونکہ پاکستان کے دیہاتی علاقوں میں زیادہ تر لوگ تعلیم سے محروم ہے انہوں نے کہا کہ یوتھ کے لئے ایسے پروگرام منعقد کر نے کی اشد ضرورت ہے تاکہ ان میں ملک و قوم کے لئے ایک ولولہ اور جذبہ پیدا ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :