سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:15

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا ،پولیس نے ممکنہ طور پر فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب عرفان کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے سبزہ زار کے علاقہ لیاقت چوک میں چھاپہ ماراتاہم پولیس کو دیکھ کر اس پر فائرنگ کر دی جبکہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے عرفان مارا گیا ۔ پولیس نے ڈاکو کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے ڈاکوکے ساتھی ممکنہ طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :