جدت ارتقاء کا بنیادی جز ہے اور جدیدیت ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ایک اہم و فعال کردار اد ا کرتی ہے، انجینئر محمد عادل عثمان
ہفتہ 14 مارچ 2015 17:15
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا اٹھارواں کانوکیشن روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اعلیٰ علمی، تعلیمی،کاروباری شخصیات کے علاوہ معززین ، فیکلٹی و طلباء کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر مختلف شعبوں میں تقریباََ گیارہ سو (1100) طلباء و طالبات کو ڈگریاں تفویض کی گئیں اور امتیازی نمبروں سے اول ، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں بالترتیب طلائی، چاندی اور کانسی کے تمغے تقسیم کئے گئے۔
اس یادگار و پر مسرت موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرسید یونیورسٹی کے چانسلر انجینئر محمد عادل عثمان نے کہا کہ جدت ارتقاء کا بنیادی جز ہے اور جدیدیت ملک کی خوشحالی اور ترقی میں ایک اہم و فعال کردار اد ا کرتی ہے۔(جاری ہے)
سرسید یونیورسٹی بین الاقوامی معیار کا ایک ایسا تعلیمی ادارہ ہے جہاں کے فارغ التحصیل پروفیشنل اور ہنر مند انجینئرز ملک کو درپیش مسائل سے نمٹنے اور انھیں حل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔
سرسید یونیورسٹی میں دورِ حاضر کے تقاضوں و ضروریات کے مطابق طلباء کو جدید علوم سے روشناس کرایا جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ یہاں کے گریجویٹس نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ دینا کے بیشتر ممالک میں اپنی قابلیت و مہارت کے جوہر دکھا رہے ہیں۔انھوں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ ہر کام کو ایک چیلینج سمجھ کر کریں اور اپنی فکر و سوچ کو مسائل کا حل تلاش کرنے پرمرکوز کریں۔ہمیں اپنے انجینئرز پر پورا اعتماد ہے اور ان سے کافی توقعات وابستہ ہیں کہ وہ ملک کے خوشحال مستقبل کے لیے اپنی قابلیت اور مہارت کو بروئے کار لائیں گے او ر قوم کی بہتری کے لیے قدرتی وسائل و ذخائر کو دریافت کرنے کے عمل کو جاری رکھیں گے تاکہ انھیں بہتر انداز میں استعمال کیا جا سکے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید جاوید حسن رضوی نے اس موقع پر کہا کہ سرسید یونیورسٹی میں مارکیٹ ڈیمانڈ کے مطابق نئی نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی جاتی ہیں۔گزشتہ سال تین نئی ٹیکنالوجیز متعارف کرائی گئیں جن میں سافٹ وئیر انجینئرنگ، بائیو انفارمیٹکس اور آرکیٹکچر شامل ہیں جب کہ اس سال ملک کو درپیش توانائی کے بحران کو مد نظر رکھتے ہوئے الیکٹریکل کا شعبہ متعارف کرا یا گیا۔قبل ازیں رجسٹرار سید ابرار علی نے ڈگری حاصل کرنے والے طلباء کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ اعلیٰ تعلیم معاشی بہتری اور خوشحالی کی ضامن ہے۔اول پوزیشن حاصل کرنے پر طلائی تمغہ حاصل کرنے والوں میں امبر اشرف (شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ)، محمد عبید اشرف (شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ)، وردا علی شاہ (شعبہ ٹیلی کمیونیشن انجینئرنگ)، انعم وسیم (شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ)، محمد عقیل احمد (شعبہ سول انجینئرنگ) اور محمد احسان شیخ (شعبہ کمپیوٹر سا ئنس)۔جب کہ دوئم پوزیشن پر چاندی کا تمغہ پانے والوں میں اریبہ اسلم (شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ)، محمد حسن بشیر (شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ)، سعدیہ پروین (شعبہ ٹیلی کمیونیشن انجینئرنگ)، حنا (شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ)، کاشان خان (شعبہ سول انجینئرنگ) اور رابعہ خان (شعبہ کمپیوٹر سا ئنس)۔ سوئم پوزیشن پر کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والوں میں محمد عثمان غنی (شعبہ کمپیوٹر انجینئرنگ)، حیدر علی (شعبہ الیکٹرانک انجینئرنگ)، حرا طارق (شعبہ ٹیلی کمیونیشن انجینئرنگ)، ملیحہ محبوب (شعبہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ)، جویریا سلیم (شعبہ سول انجینئرنگ) اور یاسر علی (شعبہ کمپیوٹر سا ئنس)۔مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.