پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے بلڈنگز سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا حکم

ہفتہ 14 مارچ 2015 17:04

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء)محکمہ تعلیم نے حکومت ہدایت کی روشنی میں پنجاب بھر کے 32 اضلاع میں پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی عمارتوں کے سرٹیفکیٹ چیک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ حکومت نے یہ اقدام حالیہ بارشوں میں متعدد پرائیویٹ سکولوں کی چھت گرنے کے نتیجہ میں بچوں کے جان بحق ہونے کے واقعات پیش آئے تھے۔

محکمہ تعلیم کے سینئر آفیسر نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء کو مزید بتایا کہ تمام ضلعی افسران کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں نجی سکولوں کے سرٹیفکیٹ چیک کرکے ان کی مفصل رپورٹ حکومت کو بھجوائیں اور خستہ حال پرائیویٹ سکولوں کی تفصیلات سے بھی آگاہ کریں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوسکیں۔