Live Updates

ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے چیئرمین عمران خان کا برسر اقتدار آنا ضروری ہو چکا ہے، فوزیہ قصوری

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:54

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء ) پی ٹی آئی کی مرکزی خاتو ن رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ ملک سے کرپشن کے خاتمہ کیلئے چیئرمین عمران خان کا برسر اقتدار آنا ضروری ہو چکا ہے 70 فیصد عوام مو روثی سیاست کے نشیب و فراز اور خاندانی لٹیروں آصف زرداری اور میاں نواز شریف کی عوام دشمنی سے واقف ہو چکے ہیں لیکن ملک کے 18کروڑ عوام اقتدار میں باری سسٹم کو مسترد کر دیں گئے وہ گزشتہ روز بھلوال میں ورکرز کنوینشن سے خطاب کر رہی تھیں اس موقع پر سید زاہد حسین کاظمی جنرل سیکرٹری نارتھ پنجاب نے کہا کہ ملک کے عوام کو موجودہ استحصالی نظام سے نجات دلا کر دم لیں گئے کیونکہ عوام بے دارہو چکے ہیں اور بھلوال کے عوام خصوصاً میں سلام پیش کرتا ہو ں کیونکہ قبل ازیں چیئرمین عمران خان اور میں دوبار مرحوم رہنما غلام عباس زرگر کے پاس آچکے ہیں جو پی ٹی آئی کے سر گرم اور بے لوث رہنما تھے انہوں نے کہا حکمرانوں نے انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کی تحقیقات کیلئے ایک ماہ میں جوڈیشل کمیشن نہ بنایا تو تحریک انساف ایسی تحریک چلائیں گے کہ حکمرانو کی گردنوں موجود سریا ٹوٹ جائے گا انہون نے کہا کہ مقابلہ سخت ہے قوم کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے تاکہ کرپشن ، مہنگائی، بددیانتی اور دیگر مسائل سے نجات مل سکیں گئے اور آخر میں ورکرز کو نوٹیفکیشن دیئے گئے اس موقع پر چوہدری ناصر وڑائچ، محمد نعیم جسپال، یاسر فرقان، ڈاکٹر آصف رضا، خواجہ انس، سعدیہ سہل، لبنی ملک، سمی اسد، فرح آغا اور دیگر موجود تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :