پیر برادران نے سیلاب زدگان کیلئے حکومتی فنڈز کو اپنے منظور نظر افراد میں تقسیم کیا ،حسن انعام پراچہ

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:54

بھلوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پی ٹی آئی رہنما حسن انعام پراچہ نے کہا ہے کہ وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات اور فاروق بہاوالحق سمیت ان کے حواریوں نے گزشتہ سیلاب کے دوران لٹے ہوئے بے یارومدد گار سیلاب زدگان کا گوشت نوچنے سے بھی گریز نہیں کیا یہ بات انہوں نے پی ٹی آئی کے ورکرز کنوینشن میں خطاب کے دوران کہی انہوں نے کہا کہ پیر برادران نے سیلاب زدگان کیلئے حکومتی فنڈز کو اپنے منظور نظر افراد میں تقسیم کیا جن کا سیلاب سے دور کا واسطہ بھی نہ تھااس وجہ سے حقیقی لٹے پھٹے متاثرہ خاندانوں کیلئے ہم نے آواز اٹھائی دھرنا دیااور ہمارے 10 منٹ کے الٹی میٹم پر ضلعی انتظامیہ حرکت میں آئی یہاں یہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پھر بھی صرف چند بد نصیبوں کو امداد ملی باقی اب تک دھکے کھا رہے ہیں انہون نے کہا کہ میں عوام کو باور کروا نا چاہتا ہوں کہ ان کے وزیروں کی لوٹ مار ،اور کرپشن کا یہ حال ہے تو موصوف وزیر اعظم کا کیا حال ہو گا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جماعت برسراقتدار آکر ان سے ایک ایک پائی کا حساب لے گی۔

متعلقہ عنوان :