ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے الیکشن شیڈول کا اعلان

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:53

ایبٹ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ چیئرمین الیکشن بورڈ محمد شفیق اعوان ایڈووکیٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ بار کے8 عہدوں صدر، نائب صدر، جنرل سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری، لائبریری سیکرٹری، کلب سیکرٹری، سیکرٹری مالیات اور 4 ایگزیکٹو ممبران ہوں گے، کیلئے کاغذات نامزدگی 16 مارچ صبح ساڑھے 8 بجے سے لیکر 20 مارچ دن اڑھائی بجے تک جمع کرائے جا سکتے ہیں، 21 سے 24 مارچ تک سیکروٹنی ہو گی جبکہ 25 مارچ تک امیدوار اپنے کاغذات واپس لے سکتے ہیں، 26 مارچ کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہو گی جبکہ امیدواروں کی حتمی لسٹ 27 مارچ کو نوٹس بورڈ پر آویزاں کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ تمام عہدوں کیلئے ووٹنگ 28 مارچ کو صبح 9 بجے سے لیکر دن 3 بجے تک بلاتعطل ڈسٹرکٹ بار کلب ایبٹ آباد میں ہو گی۔ پاکستان بار کونسل رولز اور ڈسٹرکٹ بار ایبٹ آباد کے آئین کے مطابق صدر کے عہدہ کیلئے 15 سال کا تجربہ/ پریکٹس، نائب صدر کیلئے10سال، جنرل سیکرٹری کیلئے 7 سال، ایڈیشنل سیکرٹری کیلئے 3 سال، لائبریری سیکرٹری کیلئے 3 سال، کلب سیکرٹری کیلئے 3 سال اور ایگزیکٹو ممبران کیلئے بھی 3 سال کا تجربہ/ پریکٹس ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :