وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جناح جامعہ سکول اینڈ کالج واہ کینٹ کا افتتاح کرینگے

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:52

چھچھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان جناح جامعہ سکول اینڈ کالج واہ کینٹ کا افتتاح کرینگے، تفصیلات کے مطابق ہزارہ ڈویژن کے مقبول تعلیمی ادارہ جناح جامعہ سکول اینڈ کالج کا واہ کینٹ میں اجراء کے بعد داخلے شروع کر دئیے گئے ہیں اس حوالہ قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مدارس کے بچوں اور غرباء میں کھانا تقسیم کیا گیا، واہ کینٹ کی سیاسی، سماجی، عوامی شخصیات نے واہ کینٹ میں معیاری تعلیمی ادارے جناح جامعہ سکول اینڈ کالج کے افتتاح پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی ارشاد اور پرنسپل سعدیہ تبسم کو مبارکباد دی ہے ، جناح جامعہ سکول اینڈ کالج واہ کینٹ کا باضابطہ افتتاح وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اپریل کے دوسرے ہفتہ میں کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :