وادی قلات اورزیارت برف کی آغوش میں،دیگرشہروں میں رم جھم بھی جاری

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء) پنجاب سندھ اور خیبر پختونخوا میں رم جھم اور برفباری سے سردی پھر بڑھ گئی ہے، جب کہ بیشتر علاقوں سے بارش اوربرفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

(جاری ہے)

بارش اوربرفباری کا آج بھی رخصت ہونے کا کوئی موڈ نہیں، قلات میں مارچ کے مہینے میں برفباری نے زمین کو کہیں چھپا ہی دیا، کہیں برف سے چھپی کار ہے، تو کہیں برف سے ڈھکے درخت،جو پیش کر رہے ہیں مارچ میں خوبصورت مناظر، ملتان میں موسم بہار کی پہلی بارش نے ہر سو رنگ بکھرے دیئے۔مظفر گڑھ اور گردونواح میں وقفے وقفے کے ساوان نے موسم سہانا کردیا، ادھر جیکب آباد میں موسلادھار بارش نے موسم کو منفرد کردیا، نصیر آباد اور چمن میں بھی بوندا باندی سے حسین نظارے مزیدحسین ہوگئے۔