صدر کی آذربائیجان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

ہفتہ 14 مارچ 2015 16:44

باکو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14مارچ۔2015ء صدر ممنون حسین نے آذربائیجان کو پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ہے جو وسیع تر مواقع کی پیشکش کرتا ہے۔

(جاری ہے)

باکو میں آذربائیجان کے وزیر توانائی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تیل اور گیس کی تلاش کے شعبے میں آذربائیجان کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ملاقات میں توانائی کے شعبے میں تعاون سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔

متعلقہ عنوان :